IMFشرائط ، گیس، بجلی صارفین کےلئے سلیب ،سبسڈی ختم کرنے کی تیاری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کےلئے توانائی شعبے میں اصلاحات تیز ،گیس ،بجلی صارفین کےلئے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق بجلی میں نیا سبسڈی نظام جنوری 2027 سے نافذ کرنے کا منصوبہ ، گیس صارفین کےلئے نیا سبسڈی نظام یکم جولائی 2027 سے متعارف کرایاجائےگا،پاور ڈویژن نے عالمی بینک کے تعاون سے مستحق صارفین کی سماجی و اقتصادی رجسٹری پر کام شروع کردیا،مستحق صارفین کی رجسٹریشن نومبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہے، صارفین کا ڈیٹا تصدیق کے بعد بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریکارڈ سے منسلک کیا جائے گا، نئی رجسٹری کے ذریعے بجلی ،گیس سبسڈی کے مستحق صارفین کی نشاندہی کی جائے گی۔