وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کیخلاف ایکشن لینے کی حکمت عملی تیار


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاق نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کیخلاف ایکشن لینے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف قریبی رفقا سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے ،ملک بھر میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو گرفتاریا نظر بند کرنے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں، احتجاج کیلئے باہر نکلنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا امکان ہے۔