بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کو 30 روزکیلئے نظر بند کردیا گیا

راولپنڈی(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کو 30 روزکیلئے نظر بند کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے قاسم زمان کی نظر بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کیے، کارروائی سی پی او راولپنڈی کی درخواست پر کی گئی،حکم نامے کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے ایس ایچ او کی رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا قاسم زمان غیر قانونی اجتماعات، تقاریر اور ممنوعہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس رپورٹ سے اتفاق کیا۔