اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے حکومت بجلی کی خریداری سے عملی طور پر باہر،کسی کو حق نہیں ہوگا حکومت کو بجلی بیچ سکے اور نہ حکومت خرید سکے گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ترجیح ، آئندہ 5سال میں 800 میگاواٹ کی نیلامی ہوگی، پہلے مرحلے میں 400 میگا واٹ نیلامی کیلئے پیش کئے جا رہے ہیں، کاروباری ادارے ، صنعتیں مسابقتی بنیادوں پر پاورپلانٹس سے بجلی خرید سکیں گے،حکومت نظام کے تحت بجلی خرید کر عوام تک پہنچاتی ہے، بجلی خریداری کی شرائط پر عوام کے ہمیشہ سوالات رہے ہیں، آئی پی پیز کا نام بدنام ہو چکا۔
وزیر توانائی نے کہاملک میں بجلی پیدا اور استعمال کرنے والے آپس میں خود خرید و فروخت کریں گے،نظام شفافیت پر مبنی ،اطلاق سب سے پہلے صنعتی یا بڑے صارفین پر ہوگا، آنے والے سالوں میں بجلی کی منڈی بنے گی، نظام کے تحت عام صارف بھی مرضی سے بجلی خرید سکے گا، حکومت بجلی خرید کر زبردستی اپنے ریٹس پر عوام کو نہیں بیچ سکے گی،پہلے مرحلے میں ایک میگاواٹ سے بڑے صارفین مستفید ہوں گے، سستی بجلی ملنے سے انڈسٹری عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھ پائے گی، صنعتیں عالمی منڈیوں میں مصنوعات برآمد کر سکیں گی، قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا آغاز کر دیا ۔
حکومت خرید و فروخت سے دستبردار، صارفین بجلی خود خرید سکیں گے،اویس لغاری

















