لاہور (شوبز رپورٹر)سب کوہنسانے والے سٹیج اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے،موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی،ہسپتال منتقل کیا گیا جانبر نہ ہو سکے۔
آصف اقبال طویل عرصے سے پاکستانی تھیٹر و سٹیج انڈسٹری سے وابستہ تھے، برجستہ مزاح اور منفرد انداز اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنایا ،متعدد یادگار سٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،آصف اقبال کے اچانک انتقال پر شوبز حلقوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
سب کوہنسانے والے سٹیج اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے

















