ایک اور سنگ میل عبور، پاکستان 54 سال بعد عالمی توانائی فورم گیس ٹیک کا حصہ


بنکاک:(مشرق نیوز) ایک اور سنگ میل عبور، پاکستان 54 سال بعد عالمی توانائی فورم گیس ٹیک 2026 کا حصہ بن گیا۔

تھائی لینڈ کے بنکاک انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ایگزیبیشن سینٹر (بائٹیک) میںجاری کانفرنس و نمائش کے منتظمین کے مطابق یو جی ڈی سی 54 سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی کمپنی نے اپنا سٹال قائم کیا۔

کانفرنس میں7 ہزار مندوبین، ایک ہزار نمائش کنندگان اور 150 ممالک کے نمائندے شریک ہیں،50 ہزار شرکا کی آمد متوقع ہے،تھائی لینڈ میں پاکستانی سفیر سعدیہ قاضی نے یو جی ڈی سی کے سٹال کا دورہ کیا اور گیس ٹیک میں پاکستانی کمپنی کی شرکت کو عالمی سطح پر پاکستانی کاروباری شعبے کےلئے اہم سنگ میل قرار دیا۔

یو جی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا حکومت کی جانب سے نجی شعبے کو 35 فیصد گیس مختص کرنے کی پالیسی ڈی ریگولیشن کی جانب اہم پیشرفت ،کمپنی غیر ملکی سرمایہ کاری، براہ راست کاروباری شراکت داریوں،نجی گیس تقسیم کاری نیٹ ورکس کے ذریعے پاکستان میں گیس قیمتوں میں کمی لانا چاہتی ہے،نجی شعبے کے نیٹ ورکس سے گیس نقصانات کم ،صارفین کو سستی گیس ملے گی۔