پی ٹی آئی،جے یوآئی پارلیمنٹ میں مشترکہ اپوزیشن پر متفق


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے امیر جے یوآئی سے ملاقات میں سینٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوگیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاپارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے گی،قومی نوعیت کے اہم معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائےگا،فضل الرحمن سے جوائنٹ اپوزیشن پربات ہوئی ،سینٹ ،قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن کے قیام پر اتفاق پہلے ہی ہو چکا تھا،قومی ایشوز پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ،صوبوں کے معاملے و دیگر اہم مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جائے گی، اسمبلی اجلاس سمیت قیدیوں کے معاملے پر بھی جوائنٹ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے متفقہ مشاورت کی جائے گی،متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،جوائنٹ اپوزیشن کی ملاقاتیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا اپوزیشن کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، مشاورتی اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی بات چیت ہوئی، ملک میں نئے صوبوں کے قیام سمیت مختلف اہم معاملات زیر غور آئے،بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں بدامنی کی لہر سمیت دہشتگردی و دیگر مسائل پر اے پی سی میں بات کی جائے گی، ملک مسائل میں گھرا ہے، کوشش ہو گی اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے۔