لاہور (مشرق نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے قومی کرکٹرز کے موبائل فونز سے حاصل ہونے والی معلومات کی تحقیقات کیلئے امام الحق، محمد رضوان سمیت تین کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے موبائل رکھ کرانہیں متعلقہ اداروں کوبھیج دیا تھا جس پر این سی سی آئی اے نے کرکٹرز کو نوٹس دیکر طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ ان دونوں کرکٹرز کے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے کانوٹس جاری ہوا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ این سی سی اے کھلاڑیوں کے موبائل سے حاصل معلومات کی تفتیش کریگا۔ واضح رہے کہ کرکٹرز کے موبائل کیوں رکھے گئے پی سی بی نے اس کی تاحال کوئی وجہ نہیں بتائی۔
علم میں رہے کہ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں پاکستان ٹیم کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لارڈز ٹیسٹ کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لیتے ہوئے 7 کھلاڑیوں اور کوچز کو ٹیم سے الگ کردیا تھا۔
پی سی بی کی جانب سے الگ کئے گئے 7 کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں جبکہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کردیا گیا تھا۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے رضوان، امام سمیت 3 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا



















