پاسکو صوبوں کو فوری گندم فراہم کرے،نائب وزیراعظم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے ای سی سی سے منظور کوٹے کے مطابق صوبوں کو فوری طور پر گندم فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے گندم کی درآمد امور کے حل، قیمتوں میں استحکام اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کےلئے تمام صوبوں، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور وزارت تجارت کی جانب سے تعاون ، باہمی رابطے کو سراہا۔

نائب وزیراعظم نے پاسکو کو ہدایت کی ای سی سی ،سٹیئرنگ کمیٹی کے منظور کردہ کوٹے کے مطابق صوبوں کو فوری طور پر گندم فراہم کی جائے،صوبے بھی گندم کی بروقت ادائیگی کریں اور اپنا حصہ وقت پر اٹھائیں، تمام متعلقہ ادارے قریبی رابطے کےساتھ کام جاری رکھیں تاکہ ملک بھر میں گندم کی وافر دستیابی، قیمتوں میں استحکام اور صارفین کو ریلیف یقینی بنایا جاسکے۔