اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چین نے اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ دےدیا۔
ذرائع کے مطابق چین سے ملنے والی فائر گاڑیوں اور آلات کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 ارب بنتی ہے ،بلند عمارات میں آگ اور ریسکیو آپریشن موثر بنانے میں مدد ملے گی،نئی فائر گاڑی تقریباً 88 میٹر بلندی تک ریسکیو آپریشن کر سکے گی ،اسلام آباد کے موجودہ فائر ٹینڈر صرف 68 میٹر تک رسائی رکھتے ہیں، 68 میٹر سے 88 میٹر تک توسیع سے اسلام آباد کی فائر ریسکیو صلاحیت میں بڑا اضافہ ہوگا۔
چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ

















