اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سانحہ پمز میں ہسپتال کے افسروں ،عملے کی غفلت ثابت،وزیر اعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی،عملے ،افسروں کے بیانات ریکارڈ ،آگ کی اطلاع اور فائر بریگیڈ کے پہنچنے کی ٹائم لائن بھی چیک کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم کو رکاوٹوں کاسامنا کرنا پڑا، دروازے کوتالے لگے ، ٹیکنیکل سٹاف غائب،آگ بجھانے کے مناسب آلات بھی نہیں تھے، ریسکیو ٹیم کو دیواریں توڑ کر اندر جانا پڑا،ہسپتال کا عملہ ایمرجنسی صورتحال پر غیر تربیت یافتہ تھا۔
سانحہ پمز ،ہسپتال کے افسروں ،عملے کی غفلت ثابت،ابتدائی رپورٹ


















