اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈیویڈنڈ انکم پر 35 فیصد ٹیکس وصولی کا ایف بی آر موقف مسترد ،سپریم کورٹ نے اربوں کے ٹیکس تنازع کافیصلہ سنا دیا۔
عدالت عظمیٰ نے کمپنیوں کے حق اور ایف بی آر کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایف بی آر کی تمام سول پٹیشنز خارج کردیں۔
فیصلے میں کہاگیا ڈیویڈنڈ انکم پر صرف سیکشن 5 لاگو ہوگا، سیکشن 39 نہیں، 10 فیصد ٹیکس ہی قانونی و حتمی ٹیکس ذمہ داری ہے، ایف بی آر کا موقف قانونی طور پر ناقابل قبول ، ڈیویڈنڈ الگ ٹیکس بلاک ہے، عام آمدن قرار نہیں دیا جا سکتا۔
ڈیویڈنڈ انکم پر 35 فیصد ٹیکس وصولی کا ایف بی آر موقف مسترد



















