طالبان افغان سرزمین کاپاکستان کیخلا ف استعمال فوری روکیں،حافظ نعیم الرحمن


کراچی:(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے طالبان افغان سرزمین کاپاکستان کیخلا ف استعمال فوری روکیں،دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات، مذاکرات، گرینڈ جرگے اور علاقائی تعاون کے ذریعے کشیدگی ختم کریں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا مسائل کا حل طاقت کی بجائے مذاکرات اور باہمی اعتماد سے تلاش کیا جانا چاہیے،عبوری حکومت سے سب سے بڑا شکوہ ہے افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہو رہی ہے،گرینڈ جرگہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی ،مسائل کے پائیدار حل میں معاون ثابت ہو سکتا ہے،چین، روس اور ترکیہ جیسے دوست ممالک بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کےلئے کردار ادا کر سکتے ہیں۔