راولپنڈی: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ختم نہیں ہوا ،احتجاج کے نئے مرحلے کے طور پر سٹریٹ موومنٹ شروع کی جا رہی ہے۔
عدالت پیشی کے موقع پرعلیمہ خان نے کہا مقصد صرف بھائی سے ایک ملاقات نہیں بلکہ حقوق کی بحالی ہے،پہلے روز بار بار وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے مگر اب ٹرائل سے بھاگا جا رہا ہے،سزا دینی ہے تو دے دیں ،کیس کو تلوار کی طرح لٹکنے نہیں دیں گی۔
سٹریٹ موومنٹ نئے مرحلے میں شروع کر رہے ہیں، علیمہ خان



















