غیر ملکی خواتین کیس،وزیراعلیٰ نے میرٹ پر کارروائی کاحکم دیا،ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور:(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے غیر ملکی خواتین کیس میں وزیراعلیٰ نے فون کرکے میرٹ پر کارروائی کاحکم دیا،خواتین کا بیان موجود ہے پولیس نے بازیاب کرایا،حکومتی شخصیت کے رشتے دار سمیت تمام ملزموں کےساتھ ایک جیسا سلوک کیاجارہاہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کیس سی سی ڈی کا نہیں بنتا، تحقیقات لاہور پولیس کر رہی،پنجاب پولیس کے اندر قائم ریپ سیل مقدمے کا جائزہ لے رہا ہے،تفتیش شروع ہونے کے بعد سینئر کمانڈ و حکومت کو حالات سے آگاہ کیا ملزم کے اعلیٰ شخصیت کےساتھ تعلقات ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود فون کرکے کیس میں مکمل میرٹ پر کارروائی کی ہدایت دی اور کہا یرٹ پر دیکھنا ہے ،گناہ کار کو سزا ملے گی۔

فیصل کامران نے کہا میڈیکل و بیانات مکمل ہونے کے بعد غیر ملکی خواتین کو بیرون ملک واپس بھیج دیا،دونوں کے بیانات عدالت کے روبرو ریکارڈ کیے گئے،غیر ملکی لڑکیوں نے پولیس تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا،ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کے بعد تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی اور اہم برآمدگیاں کی گئیں۔