تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے رکاوٹوں کو دور کرینگے،اسحاق ڈار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان ،ترکیہ نے ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ، دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ اثاثہ ہے۔

پاک ترکیہ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا بدلتے عالمی منظرنامے میں معاشی تعاون کی جہت بھی تبدیل ،معاشی شراکت داری کو وسعت دینا وقت کی ضرورت ہے، موجودہ دور کی سفارتکاری میں معیشت انتہائی اہم جزو ، تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے رکاوٹوں کو دورکرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کاروبار دوست ماحول کی فراہمی ترجیح ، آئی ٹی،کان کنی،توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، دنیا تبدیل ،نئے اتحاد قائم،تجارتی معاہدے ہورہے ہیں، پاک ترک عوام کے روشن مستقبل کیلئے ملکر آگے بڑھنا ہے۔