واسا کی طرف سے مون سون کی تیاریاں مکمل، ڈرینز، سیورلائنز کی صفائی حتمی مرحلے میں

لاہور(قمر عباس نقوی ) واسا کی مون سون تیاریاں مکمل، 179 ڈی واٹرنگ سیٹس سمیت 134 بڑے اور چھوٹے ڈسپوزل اسٹیشن مکمل فعال ، 20 حساس مقامات پر کام جاری شہر بھر کی ڈرینز اور سیور لائنز کی صفائی حتمی مراحل میں داخل ،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تعاون سے شہر کے نشیبی علاقوں سمیت مصروف شاہراہوں اور حساس مقامات کی 24 گھنٹے 8ہزار کیمروں سے نگرانی کا فیصلہ ، اربن فلڈنگ مقامات پر24.2 ملین گیلن گنجائش بارشی پانی کےزیر زمین ٹینک بھی استعمال کئے جائیں گئے۔وزیر اعلی پنجاب کا لاہوریوں کو نکاسی و فراہمی آب کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر ایل ڈی پی کی مد میں اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جس میں فیز 1اور فیز 2کو مکمل کیا گیا۔ واسا لاہور انتظامیہ کی جانب سے رواں سال مون سون کی آمد سے قبل شہر کے نکاسی آب نظام کو بہتر بنانے کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل کر دیں جس میں حکام کے مطابق شہر بھر میں موجود ڈرینز سمیت سیور لائنز کی بحالی کی خاطر 134کے قریب بڑے اور چھوٹے ڈسپوزل اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جو کہ فعال ہیں اس کے علاوہ 179 ڈی واٹرنگ سیٹس مکمل طور پر فعال کر دیے گئے ہیںلاہور کے 9 انتظامی زونز میں واسا ایم ڈی نے ہدایت کی ہے کہ تمام عملہ یونیفارم، رین کوٹ اور بوٹس کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دے اور نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنائے جبکہ مون سون کے دوران پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تعاون سے لاہور کے نشیبی علاقوں میں مصروف شاہراہوں اور حساس مقامات کی 24 گھنٹے 8ہزارکیمروں سے نگرانی کرنے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے جس سے پانی کھڑے ہونے کی اطلاع ملتے ہی واسا کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر مقام کو کلیئر کریگی۔ اربن فلڈنگ کے دیرپا حل کیلئے واسا 24.2 ملین گیلن گنجائش والے زیرزمین بارش کے پانی کے ٹینک تعمیر کر رہا ہے۔ لکشمی چوک کے قریب 52.58 کروڑ روپے مالیت کا زیرزمین ٹینک زیر تعمیر ہے جس کی تکمیل 12 ماہ میں متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام ڈرینج منصوبے جون سے قبل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے گزشتہ سال نشاندہی کیے گئے حساس مقامات پر واسا نے ڈی سلٹنگ گینگز کے ذریعے سیوریج لائنز اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی صفائی تیز کر دی۔ حکام کے مطابق سیوریج لائنز کی صفائی 80 فیصد مکمل ہے اور بقیہ کام مون سون سے قبل مکمل کر لیا جائیگا۔ جیٹر اور سکر مشینیں تمام حساس اور نشیبی پوائنٹس پر تعینات کی جائیں گی مالی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بجٹ 2026-27 میں واسا لاہور کیلئے 4.32 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ سیوریج اور ڈرینج کے بہتری کے منصوبے شروع کیے جا سکیں۔ لکشمی چوک زیرزمین ٹینک پر 52.58 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جن مقامات کو بار بار "سور پوائنٹس" یا حساس نکاسی آب کے مقامات قرار دیا جاتا رہا، ان میں برکت مارکیٹ، فردوس مارکیٹ، لکشمی چوک، قینچی اسٹاپ، جوہر ٹاو¿ن، کریم بلاک اور دیگر نشیبی علاقے شامل ہیں۔ واسا نے ان علاقوں میں مستقل حل کیلئے مختلف منصوبے شروع کیے، جن میں بارش کے پانی کے ذخیرہ ٹینک اور ڈرینج نیٹ ورک کی بہتری شامل ہے منصوبوں کا مقصد بارش کے دوران فوری طور پر پانی کو محفوظ کرنا اور بعد ازاں اسے نکاسی آب کے نظام میں منتقل کرنا ہے۔