یروشلم:(مشرق نیوز)92 فیصد اسرائیلیوں نے ایران کو جنگ کا فاتح قرار دےدیا۔
عبرانی یونیورسٹی آف یروشلم اور آگم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 17 سے 20 جون کے درمیان کیے گئے سروے میں 3,644 افراد نے حصہ لیا،92.1 فیصد اسرائیلی شہریوں کا ماننا ہے ایران تنازع میں فاتح رہا ،اسرائیل کے مقابلے میں زیادہ فوائد حاصل ہوئے۔
82.9 فیصد نے کہا جنگ ،سفارتی معاہدے کے نتیجے میں اسرائیل کی طویل مدتی سکیورٹی کمزور ہوئی ،رپورٹ کے مطابق رائے صرف اپوزیشن ووٹرز تک محدود نہیں بلکہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے حامی دائیں بازو کے ووٹرز میں بھی یہی سوچ پائی جاتی ہے۔
امریکہ ،ایران کے درمیان معاہدے کی مخالفت بھی اسرائیلی عوام میں نمایاں رہی،56.4 فیصد افراد نے نیتن یاہو کی جنگی حکمت عملی ،بحران سے نمٹنے کے انداز کو ناکام یاکمزور قرار دیا،سروے نتائج اسرائیلی قیادت پر عوامی اعتماد میں کمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
92 فیصد اسرائیلیوں نے ایران کو جنگ کا فاتح قرار دےدیا



















