اسرائیل باز نہ آیا،جنگ بندی کے باوجود لبنان پر حملے،متعدد افراد شہید

تل ابیب،بیروت:(مشرق نیوز)اسرائیل باز نہ آیا،جنگ بندی کے باوجود لبنان پر حملے،بچوں سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے نبطیہ، جزین اور صور سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا،کئی رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں،اموات میں اضافے کاخدشہ ہے۔

ادھر حزب اللہ نے کہا طے پانے والی جنگ بندی پر عملدرآمد کےلئے پرعزم ہےں تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے مبینہ خلاف ورزیوں ،زمینی پیش قدمی کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا،جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ کے قریب اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کو روکنے کےلئے کارروائی کی گئی، لبنانی سرزمین پر کسی بھی قبضے کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں حزب اللہ نے مزید کہا اسرائیل کے ماضی کے طرز عمل اور مبینہ دھوکہ دہی کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم ہر قسم کی صورتحال و ممکنہ ردعمل کیلئے تیار ،معاہدے کی خلاف ورزیوں سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔