ایران جوہری ہتھیار بنائے گا نہ حاصل کرےگا،مجوزہ معاہدے کی شقیں


تہران:(مشرق نیوز)ایران جوہری ہتھیار بنائے گا نہ حاصل کرےگا،مجوزہ معاہدے کی اہم شقیں سامنے آگئیں۔

رائٹرز نے سینئر ایرانی عہدیدار کے حوالے سے لکھا ایران یورینیم افزودگی محدود کرنے پر آمادہ ہوگیا، ڈیل کے تحت تہران جوہری ہتھیار بنائے گا نہ ہی حاصل کرے گا،افزودہ یورینیم کے طریقہ کار اور نفاذ پر 60 دن میں بات چیت کی جائے گی، فیصلہ امریکہ کےساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ناکہ بندی ختم ہونے کے بعد ایران بھی آبنائے ہرمزکو فوری کھول دے گا، امریکہ ایران پر عائد تیل کی پابندیوں میں نرمی کرے گا،ایران کے 25 ارب ڈالرمالیت کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر بھی آمادگی ظاہرکردی۔