اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی نے کلائمیٹ سپورٹ کو پٹرولیم لیوی سے الگ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شیری رحمن ،سلیم مانڈوی والاسے ملاقات کی۔
پیپلز پارٹی نے موسمیاتی تبدیلی کا بجٹ کم کرنے پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہاکلائمیٹ سپورٹ لیوی سے حاصل ہونےوالا ریونیوماحولیاتی منصوبوں میں استعمال ہوناچاہیے،حکومت بتائے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کہاں خرچ ہورہی ،رقم کس مقصدکیلئے مختص کی گئی،گلیشیر پگھلنے سے سیلاب بڑھ رہے ہیں،کلائمیٹ سپورٹ لیوی کا استعمال واضح ہونا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق پی پی رہنماﺅں نے کہاکلائمیٹ لیوی کی بجائے ٹیکس لگایاجائے،حکومت نے تجویز پر مہلت مانگ لی۔
حکومتی وفد کی ملاقات،کلائمیٹ سپورٹ کو پٹرولیم لیوی سے الگ کیاجائے،پی پی



















