امریکہ ایران امن معاہدے کاحتمی ومتفقہ متن طے،شہبازشریف نے تصدیق کردی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) امریکہ ایران امن معاہدے کاحتمی ومتفقہ متن طے،وزیراعظم شہبازشریف نے تصدیق کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا پاکستان کی جانب سے جاری بھرپور ثالثی کوششوں کے دوران امن معاہدے کو سبوتاژ کرنےوالے عناصر کی مسلسل گمراہ کن معلوماتی مہم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں ،شور و غوغا کو ایک طرف رکھتے ہوئے تصدیق کر سکتے ہیں امن معاہدے کا حتمی و متفقہ متن طے پا چکا ،پاکستان اب دونوں فریقوں کےساتھ قریبی تعاون میں اگلے مراحل کو حتمی شکل دینے کےلئے کام کر رہا ہے، امن کبھی اتنا قریب نہیں تھا جتنا آج ہے۔