کالعدم ایکشن کمیٹی کے مزید 24اراکین گرفتار،متعد د نے غلطی مان لی

میرپور: (بیورورپورٹ)کالعدم ایکشن کمیٹی کے مزید 24اراکین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر چودھری ساجد اسلم نے کہا بیشتر گرفتار اراکین نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی اور ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کرائے ہیں،مزید مشتبہ عناصر کی نگرانی کی جارہی ہے، عوامی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔