اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے 2026 کےلئے موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق عدالتی کارکردگی بڑھانے اور زیر التوا کیسز کے جلد فیصلے کےلئے نیا شیڈول تیار کرلیا گیا، چیف جسٹس کی درخواست و باہمی مشاورت کے بعد ججز نے بڑا فیصلہ کیا،ججز نے موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر کام کا دورانیہ بڑھانے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ماضی کی روایت کے برعکس، برانچ رجسٹریوں میں ججز کے بیٹھنے کا وقت کم کرنے پر اتفاق کیا گیا،ججز کی جانب سے اصل میں حاصل کی جانے والی چھٹیوں کا دورانیہ گزشتہ برسوں کی طرح 4 ہفتے ہی رہے گا،نئے انتظامات کا مقصد چھٹیوں کے دوران بھی ججز کی دستیابی ،کیسز کی بلاتعطل سماعت کو یقینی بنانا ہے۔
سپریم کورٹ میں زیر التوا کیسز کے جلد فیصلے کےلئے نیا شیڈول تیار


















