گلگت الیکشن،اہم قانون سازی کے باعث بجٹ اجلاس موخر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گلگت انتخابات اور اہم قانون سازی کے باعث 5جون کو ہونےوالا بجٹ اجلاس موخر کردیا گیا،وفاقی بجٹ 5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا،قومی اقتصادی کونسل کااجلاس بھی ملتوی کرنے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،نئی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ گلگت انتخابات اور اہم قانون سازی کے باعث کیا گیا،حکومت بجٹ اجلاس سے قبل اہم قانون سازی کرنا چاہ رہی ہے، قانون سازی کے آئندہ وفاقی بجٹ پراہم اثرات ہوں گے تاہم پیپلز پارٹی قانون سازی کے حق میں نہیں ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شگر ویلی میں اپنے خطاب میں واضح پیغام دیا پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالفت کر رہی ہے، بجٹ اجلاس سے قبل ترامیم نہ ہو سکیں تو آئندہ مالی سال میں تبدیلیاں نہیں آسکیں گی،پیپلز پارٹی کو منانے کےلئے اہم شخصیات کو ٹاسک دےدیا گیا۔

ایک اور ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کی گلگت انتخابات میں مصروفیت کے باعث مشاورت اور حتمی امور مکمل نہ ہونے پربجٹ شیڈول پرنظرثانی کی گئی،ن لیگی قیادت نے مشاورت کے بعد بجٹ اجلاس موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔