ٹھوس نتائج کے بغیر امریکہ کےساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوگی،ایران نے واضح کر دیا

تہران:(مشرق نیوز)سپیکر ایرانی پارلیمنٹ واعلیٰ مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا ہے ٹھوس نتائج کے بغیر امریکہ کےساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

پارلیمنٹ کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باقر قالیباف نے کہامخالف فریق کے وعدوں پر اعتماد نہیں، کسی بھی معاہدے میں پیشرفت کا واحد معیار حقیقی و قابل تصدیق نتائج ہوں گے،عوام کے حقوق کا تحفظ ہر ممکن معاہدے میں بنیادی شرط ہے، حقوق کی ضمانت ملنے تک تہران اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرےگا۔

مسلح افواج کے سینئر کمانڈر نے خبردار کیا کسی بھی نئی جارحیت کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور طاقتور انداز میں دیا جائے گا،دشمن کو بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے، فوج ہر قسم کی دشمنانہ کارروائی کا مقابلہ کرنے کےلئے پوری طرح تیار اور ملکی دفاع کےلئے مضبوطی سے کھڑی ہے،کسی بھی مہم جوئی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہوگی۔