اسرائیلی فوج کی پیش قدمی، لبنان میں بوفرٹ قلعہ پر قبضہ، 9 شامی پناہ گزین شہید


بیروت، تل ابیب: (مشرق نیوز)اسرائیلی فوج کی پیش قدمی، لبنان میں بوفرٹ قلعہ پر قبضہ،بمباری، 9 شامی پناہ گزین شہید ہوگئے۔

قبضہ نبطیہ شہر کے قریب کئی دنوں کی شدید لڑائی ، فضائی حملوں کے بعد ہوا، اسرائیلی فوجیوں نے دشوار گزار علاقے میں حزب اللہ کے جنگجووں سے مقابلہ کیا،اسرائیلی فوج کی پیش قدمی 25 برسوں میں لبنان کے اندر سب سے گہری کارروائی ہے،اسرائیلی فوج نے تاریخی الشقیف قلعے پر اپنا پرچم لہرا دیا۔

وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے قلعے پر قبضے کوسٹریٹجک فتح قراردیتے ہوئے کہاکارروائی گولانی بریگیڈ کی قیادت میں کی گئی،وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ہدایت ،نگرانی میں اسرائیلی فوج نے لبنان میں کارروائیوں کو وسعت دی،فوج نے لیطانی دریا عبور کرنے کے بعد بیوفورٹ رج پر قبضہ کیا۔

دوسری جانب لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا اسرائیل زمین جلا دو پالیسی پر عمل پیرا ،فضائی و زمینی کارروائیاں خطے میں خطرناک کشیدگی کو جنم دے رہی ہیں،فوری و حقیقی جنگ بندی ناگزیر ،شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور بستیوں کی تباہی سے نہ تو اسرائیل کو سلامتی حاصل ہوگی اور نہ ہی خطے میں استحکام آئے گا۔