تہران:(مشرق نیوز) پاسداران انقلاب نے ایک اور امریکی ڈرون مار گرایا،ایم کیو ون پریڈیٹر ڈرون کو خلیج فارس میں کارروائی سے پہلے تباہ کیا گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق ڈرون نے ملکی علاقائی فضائی حدود میں داخل ہو کر مبینہ طور پر دشمنانہ کارروائی کی کوشش کی تھی،امریکی فوج سے تعلق رکھنے والے بغیر پائلٹ طیارے کو ایرانی دفاعی نظام نے فوری طور پر شناخت کیا،ڈرون کو خلیج فارس کے اوپر ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد جدید زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
آئی آر جی سی ایئر ڈیفنس کمانڈ نے خبردار کیا ایران کی فضائی حدود اور علاقائی پانی مکمل نگرانی و کنٹرول میں ہیں، ملکی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا “فیصلہ کن جواب” دیا جائے گا۔
پاسداران انقلاب نے ایک اور امریکی ڈرون مار گرایا


















