کے پی اسمبلی: وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے حق میں قرارداد منظور


پشاور: (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے حق میں قرارداد منظور کرلی۔

ن لیگ کی آمنہ سردار کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیاکفایت شعاری مہم مثبت ،بروقت اقدام ،حکومتی اقدامات کی بجائے قومی رویہ اور اجتماعی ذمہ داری کے طور پر اپنایا جائے،سرکاری اداروں میں توانائی اور وسائل کے موثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

قرارداد میں کہا گیاغیر ضروری سرکاری اخراجات و مراعات میں بتدریج کمی ،شادی میں ون ڈش پالیسی نافذ ، شادی ہالز 10،،شاپنگ مالز 9 بجے بند ،ضلعی انتظامیہ کی غیر ضروری تعداد میں کمی،تعلیمی اداروں میں کفایت شعاری کو نصاب کے طور پر پڑھایا جائے۔