پشاور (بیورو رپورٹ) افغانستان کی انگور اڈہ زلول خیل میں اشتعال انگیزی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی بروقت اور چوکس کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں، فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا،افغان طالبان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا،آپریشن غضب للحق کی موثر کارروائیوں کے بعد افغان طالبان شکست کی بوکھلاہٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنانے لگے ہیں، اہل علاقہ نے افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی بھرپور مذمت کی اور پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہابہادر جوانوں کی جرات کو سلام، پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،پاک فوج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان رجیم کو بلااشتعال فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا، قوم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیر داخلہ نے دراندازی کی ناکامی کے بعد افغان طالبان کی سول آبادی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
افعانستان سے دراندازی ناکام،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ


















