اسلام آباد (بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہاامریکہ اور ایران کی اسلام آبادمیں بات چیت کے دوران6 بار گرما گرمی ہوئی،کئی بار میٹنگ روکنا پڑی،فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار پھر بٹھا لیتے تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا پاکستان نے امریکہ اور ایران کو پہلی بار ایک میز پر بٹھایا،امریکہ اورایران کی بات چیت کے دوران 6بار گرما گرمی ہوئی،کئی بار ایسا ہوا معاملہ ٹھنڈا کرنے کیلئے میٹنگ روکنا پڑی،فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار پھر بٹھا لیتے تھے،پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہا،بھارت کو شکست دینے کے بعد سے پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے۔
امریکہ ،ایران کی بات چیت کے دوران 6 بار گرما گرمی ہوئی،کئی بار میٹنگ روکنا پڑی: ایازصادق


















