گھریلو ملازمہ،بھائی پر پولیس کا مبینہ تشدد،تھانہ ڈیفنس اے کا پورا عملہ معطل

لاہور(کرائم رپورٹر)گھریلہ ملازمہ،بھائی پر پولیس کا مبینہ تشدد،تھانہ ڈیفنس اے کا پورا عملہ معطل کر دیا گیا ،لاہورکے تھانہ ڈیفنس اے میں گھریلو ملازمہ اوربھائی پر پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں،پولیس کے مطابق 16 اپریل کو مالک نے بچی پر چوری کا الزام لگایا اور انگوٹھی چوری کے الزام پر ملازمہ کو حراست میں لیا تھا،دوسری جانب بچی کی والدہ نے بتایابیٹی سے ملنے گئے تو شوہر اور بیٹے کو بھی تھانے میں تشدد کانشانہ بنایا گیا،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نوٹس لیتے ہوئے ڈیفنس اے تھانے کا پوراعملہ معطل کردیا جبکہ متعلقہ ایس ڈی پی او کو بھی شوکازجاری کیا گیا ہے،ترجمان ڈی آئی جی آ پر یشنز کے مطابق ایس پی کینٹ کو واقعہ کی انکوائری سونپ دی گئی ہے، پولیس کو شہریوں سے بدسلوکی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں ۔