حیدر آباد (مشرق نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے اہم ترین کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں نئی شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کو آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل کی آمد کا شدت سے انتظار تھا۔
گلین میکسویل نے آج صبح کراچی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جس کی تصدیق حیدرآباد کنگزمین کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کی گئی ہے۔ حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ اب تک پی ایس ایل میں پہلی فتح کی متلاشی ہے۔
جارح مزاج بیٹنگ آل راو¿نڈر گلین میکسویل کی ٹیم میں شمولیت حیدرآباد کنگزمین کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔
حیدرآباد کنگزمین کے اہم ترین کھلاڑی گلین میکسویل پاکستان پہنچ گئے



















