لاہور: (وقائع نگار) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے جھوٹے بیانیے و پروپیگنڈے کی ناکامی کے بعد اب آنکھ کارڈ کھیلا جا رہا ہے،بانی پی ٹی آئی کو گھڑی ،سوئیاں بھی دکھ رہی ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاخیبر پختونخوا میںمختلف سڑکیں بند ،ایمبولینسوں میں لوگ مر رہے ہیں،صوبائی حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کےلئے لوگ نہیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ اہم ہے، مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کرنے کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے، مریم نواز کی حکومت پنجاب کے ہر ضلع ہر تحصیل و یونین کونسل تک سہولیات پہنچا رہی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکے پی حکومت کی رٹ پشاور میں نہیں ، مردان، چترال اور کرم تو بہت دور کی بات ہیں، صوبائی حکومت کیلئے بانی پی ٹی آئی کے نام پر جلسے ، سڑکیں بند اور دھرنے دینا اہم ہے، اپنے لوگوں کی جانیں بچانا،مسائل حل کرنا کے پی حکومت کی ترجیحات نہیں ۔
عمران خان کو گھڑی ،سوئیاں بھی دکھ رہی ہیں،عظمیٰ بخاری



















