لاہور: (نمائندہ خصوصی،اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کامیاب و محفوظ بسنت پر لاہور، پاکستان بھر کے عوام، اوورسیز ، غیرملکی مہمانوں اور سفیروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا “شکریہ لاہور، شکریہ پاکستان، شکریہ اوورسیز اور غیرملکی مہمانوں کا”جنہوں نے بسنت کی خوشیوں کو ذمہ داری کے ساتھ منایا،محفوظ بسنت منانے ،زندگی کے رنگ خوش اسلوبی سے انجوائے کرنے پر لاہوری عوام مبارکباد کے مستحق ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز نے بسنت کی خوشیاں واپس لا کر لاہور سمیت پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔
عظمیٰ بخاری نے کہابسنت کا وقت ختم اب پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ،والدین بچوں پر نظر رکھیں ،پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی،بسنت کامیاب و محفوظ ترین انداز میں منائی گئی، امریکہ، برطانیہ ،مشرق وسطیٰ سمیت مختلف ممالک سے لوگوں نے لاہور آ کر شرکت کی، شہریوں نے حکومتی ایس او پیز ، ہدایات پر بھرپور ذمہ داری سے عملدرآمد کیا۔
وزیر اطلاعات نے بسنت کو محفوظ بنانے میں پولیس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ اداروں کی محنت ، خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تمام اداروں نے بھرپور پیشہ ورانہ انداز میں ذمہ داریاں سرانجام دیں،بسنت کے تیسرے اور آخری روز لاہور کی فضاوں میں امن ،خوشیوں کی شمعیں روشن کی گئیں،امید کی شمعیں آئندہ برس دوبارہ بسنت کی خوشیاں لے کر آئیں گی،مریم نواز لاہور اور پورے پنجاب کے خوشیوں کی حقیقی محافظ ہیں، قیادت میں عوام کو محفوظ ، یادگار ثقافتی سرگرمیوں کا موقع ملا،عوام نے نفرت، انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے ترقی، خوشحالی ،امن کا ساتھ دیا ،ملک کمزور کرنے والے عناصر اپنے منطقی انجام کو جاپہنچے۔
کامیاب ومحفوظ ترین بسنت پر شکریہ، ملک کمزور کرنے والے انجام کو جاپہنچے،عظمیٰ بخاری



















