جعلی حکومتیں جمہوریت کا مذاق ،حصہ نہیں بنیں گے،فضل الرحمن

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے افغان پالیسی و خارجہ پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کب تک خوبصورت الفاظ اور دلکش جملوں سے عوام کو بہلایا جاتا رہے گا،افغانستان سے انار نہیں آسکتا لیکن دہشتگرد آ رہے ہیں،ماردیں کس نے روکا ہے،جعلی حکومتیں جمہوریت کا مذاق ،حصہ نہیں بنیں گے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا ایسا کٹھ پتلی الیکشن کمیشن دنیا میں کہیں اور نہیں ملتا،باہر سے آنےوالے انتخابی نتائج پر عمل کیا جا رہا ہے،عوام کے ووٹوں سے اکثریت حاصل کریں دل سے احترام کریں گے،جھرلو الیکشن قبول نہیں کرتے،ساری دنیا کے سامنے ہے فلسطین ،غزہ کے مسلمانوں پر کیا گزری، 3سال ہوگئے آگ کی بارش ہو رہی ہے شہر کے شہر مٹ گئے،پاکستانی وزیر اعظم کہتا ہے ٹرم کو نوبل انعام ملنا چاہئے۔

امیر جے یوآئی نے کہا ایسی عقل مندی پر رونا آتا نوکری کی بھی کوئی حد ہوتی ہے،امن بورڈ میں انسانیت کاقاتل نیتن یاہو شامل ہے، بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے،پاکستانی سوال کرتا ہے ظاہر شاہ سے لےکر امارات اسلامیہ تک کیوں پاکستان کےساتھ نہیں چل سکے،مسجد میں نمازیوں کو تڑپایا گیا، مطلب ہے کوئی حکومت رٹ نہیں۔