اسلام آباد،پشاور:(بیورورپورٹ)وفاقی وزرا نے کہاہے نفرت، انتشار اور تقسیم کی سیاست مسترد، پہلی مرتبہ دیکھا پہیہ جام ہی جام ہوگیا۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہاعوام نے نفرت ، انتشار اور تقسیم کی سیاست کو رد کردیا،لوگ احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے،اتوار اورگہما گہمی بھی رہی۔
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا پشاور کے لوگوں نے جعلی بیانیے کا جنازہ نکال دیا،اپنے اداروں کو بدنام کرنے سے ملک کی خدمت نہیں ہوتی، عوام کی بہتری کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے،عوام کی خوشحالی نواز ،شہباز کا ایجنڈا ہے،خیبر پختونخوا ملک کا اہم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
امیر مقام نے کہا معرکہ حق میں کامیابی نے لوگوں کا ذہن بدل دیا، فیلڈ مارشل ،وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلوں نے دشمن کو شکست دی،سکیورٹی فورسز ملک کی خاطر قربانیاں دے رہی ہیں، صوبے کے لوگ امن ، روزگار چاہتے ہیں،8 فروری کی ہڑتال پر کسی نے کان نہیں دھرا،دہشتگردی کے خلاف سب کو ایک بات کرنا ہوگی اور ایک پیج پر آنا ہوگا۔
نفرت ، انتشار ،تقسیم کی سیاست مسترد،پہیہ جام ہی جام ہو گیا،وفاقی وزرا



















