لاہور:(وقائع نگار)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے دہشتگردی کے پیچھے بھارت،بلوچستان کے بحرانوں کو ایک ہی طریقے سے حل کرنے کی کوشش غلطی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا بلوچستان کا امن و ترقی ترجیح ، سب کو ملکر کام کرنا ہو گا، بےگناہ لوگوں کو شہید کرنےوالوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں،بلوچ محب وطن پاکستانی ہیں لیکن جب تک نشاندہی نہیں ہوگی بلوچستان کا بحران ہے کیا تب تک حل کیس ہوگا؟ ماضی میں جو ہو چکا اسے بدلا نہیں جاسکتا۔
مشیر وزیراعظم نے کہا بلوچستان کے 2 بحران ، حل کرنے کے طریقہ کار الگ الگ لیکن دونوں بحرانوں کو ایک ہی طرح حل کرنے کی کوشش کرکے غلطی کررہے ہیں،بچوں ،فیملیوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر گولیاں ماری جاتیں، کیا کبھی آپ نے سنا کسی نے کہا بلوچستان کے لوگ کراتے ہیں، کوئی ایک مثال دے دیں کسی نے پنجاب میں بلوچ کو برا بھلا کہا ہو،کیا جعفر ایکسپریس واقعہ کے روز بھارتی میڈیا پر جشن کا سماں نہیں تھا ؟کیا نجات دہندہ پلوں کو اڑاتے ہیں ۔
رانا ثنا نے کہا میرا خیال ہے جبری گمشدگیوں ،تشدد کی تاریخ ملتی جلتی ،دونوں مسئلے شروع بھی اکٹھے ہوئے اور ختم بھی اکٹھے ہی ہوں گے،بنیان مرصوص میں پاکستان کی جیت پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
بلوچستان کے بحران ایک طریقے سے حل کرنے کی کوشش غلطی ہے،رانا ثنا



















