پہیہ جام پرامن کیسے ، سیاست کو دشمنی میں کس نے بدلا ؟،رانا ثنا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) مشیر وزیر اعظم رانا ثنا نے کہا ہے پہیہ جام ہڑتال پرامن کیسے ہو سکتی ،کیا پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج کا ریکارڈ ہے؟۔

سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم رانا ثنا نے کہاسیاست کو دشمنی میں کس نے بدلا ؟بوئے بیج کی فصل تو کاٹنی پڑتی ،پنجاب میں تہوار کو جشن سے ملانا غلط ہے، کئی ہفتوں پہلے بسنت کااعلان کیا گیا ۔

رانا ثنا نے کہا آئے دن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے سوال اٹھائے جاتے ہیں، آپ لوگوں کی ملاقات کے دن کیا طے نہیں کیے گئے؟،قانون کی خلاف ورزی کی تو پابندی لگی، آپ لوگ جائیں عدالت میں پٹیشن دائر کریں۔