سانحہ بھاٹی گیٹ کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے، عظمیٰ بخاری


لاہور:(وقائع نگار) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے سانحہ بھاٹی گیٹ میں مریم نواز نے غلطی کا اعتراف کیا، ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاغلطی سب سے ہوتی ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، اتنی بڑی آبادی میں واقعہ ہوجانا حکمرانوں کےلئے سوالیہ نشان ہے،ذمہ دار کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے ، رات کو نشئی مین ہولز چوری کرکے لےجاتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کچھ دن پہلے سیف سٹی کے کیمرے سے ریکارڈ ہوا رکشہ ڈرائیور فیملی سمیت صبح 4بجے کے قریب آیا، لوہے کی چیزیں اٹھائیں اور لے گیا،فیصلہ ہوا ہے سٹینڈر مین ہول کور بنایا جائے گا ،مارکیٹ میں بیچنے کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی،خریدنے اور بیچنے والوں کو سزا ہوگی۔