اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان کو طبیعت خرابی پرہسپتال لایا گیا اور اہلخانہ کو بتایا تک نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاعمران خان سے آخری ملاقات 20 دسمبر کو ہوئی،پٹیشن بھی دائر کی لیکن اجازت نہ مل سکی، نیوز پیپر میں رپورٹ ہوا عمران خان کو ہسپتال لا کرپھر جیل واپس لایا گیا، پارٹی ،فیملی میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے کیوں نہیں بتایا جارہا کس بیماری کی وجہ سے لایا گیا؟ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،آپ لوگ اپنی پاور کےلئے آئین میں تبدیلی کر رہے ہیں،8 فروری تک ملاقات نہ روکیں۔
سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا خبریں چل رہی ہیں عمران خان کو ہسپتال لایا گیا ،پارٹی،فیملی بھی لاعلم ہے،سب کا جواب دینا پڑے گا،عمران خان باہر ہوتے تو ڈونلڈ ٹرمپ کا بورڈ بنتا ہی نہیں، جب غزہ کے عوام چیخ رہے تھے تب آپ مدد کےلئے نہیں گئے،8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا عمران خان کے ذاتی معالج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات کی پٹیشن کو سائیڈ پر کر دیا ،چاہتے ہیں ذاتی معالج اور فیملی ممبرز کو ملنے دیا جائے۔
عمران کو طبیعت خرابی پرہسپتال لایا گیا اور اہلخانہ کو بتایا تک نہیں،اپوزیشن اتحاد



















