راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی عمران خان کےساتھ ملاقات سے انکار کردیا،جیل ذرائع کے مطاق بیرسٹر گوہر نے کہا اکیلے ملاقات نہیں کرسکتا،فیملی ممبر یا وکیل کو شامل کیا جائے،جیل کے داخلی دروازے پر کچھ دیر انتظار کے بعد واپس چلے گئے۔
قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا نیا پاکستان بنا نہ پرانا واپس لوٹا اور نہ ہی ہائبرڈ نظام چل سکا ، میری گزارش ہے جو بھی بانی سے ملاقات کرا سکتا ہے کرا دے، جتنا رخنہ ڈالا جائےگا حالات اتنے ہی خراب ہوں گے،ملک ریورس میں چلا گیا ، بانی کی آنکھ میں انفیکشن کی بات میڈیا سے پتہ چلی اگر ایسا کوئی معاملہ ہے تو تشویش کی بات ہے،فیملی کی ملاقاتوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا پورا سسٹم جب ساکت ہو جائے عدلیہ کام نہ کرے تو عوام باہر نکلےں گے،دونوں اپوزیشن لیڈرز اب فیصلہ کریں گے کس کےساتھ کب مذاکرات کرنے ہیں، 8 فروری کی کال واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سب کو کہتا ہوں اپنی زبانوں پر قابو رکھیں، دہشتگردی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیاجائے۔
بیرسٹر گوہر کا بغیر فیملی ممبر،وکیل بانی کےساتھ ملاقات سے انکار



















