پنجاب اسمبلی کے 41 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال

لاہور (مشرق نیوز) پنجاب اسمبلی کے 41 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی گئی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والے 9 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔ رکنیت معطل ہونے کے باعث 9 ارکان آج اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے 50 میں سے 41 ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کروا دئیے ہیں۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ معطل ارکان کی فہرست سکیورٹی عملے کو فراہم کر دی ہے۔