لاہور (اپنے نمائندے سے) ڈی پی او مغلپورہ ریلوے کا کیرج کی مختلف شاپس میں 249 ملازمین کی گھوسٹ حاضریوں پر امتیازی سلوک، اے ڈبلیو ایم جی بری الزمہ ہیڈ ٹائم کیپر کے خلاف کارروائی، چارج شیٹ کے بعد معطلی اور ابتدائی انکوائری کے احکامات جاری، اے پی او آئی او مقرر، پاکستان ریلوے مغلپورہ ورکشاپس میں گھوسٹ ملازمین اور جعلی حاضریوں کا بڑا سکینڈل بے نقاب ہو ا ہے جس میں کیرج اینڈ ویگن شاپس کے ہیڈ کلرک (ٹائم کیپر)کی جانب سے مختلف شاپس میں 249سے زائد ملازمین کی گھوسٹ حاضریاں لگانے کی مد میں مبینہ طور پر ماہانہ لاکھوں روپے کی مبینہ رشوت وصولی کی جا رہی تھی جس پر ملازمین کی جانب سے تحریری طور پر نشاندہی کی گئی جس میں اے ڈبلیو ایم جی فاروق ناصر کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی مبینہ طور پر اے ڈبلیو ایم جی کو بری الزمہ قرار دیتے ہوئے چھوٹے ملازم کے خلاف کارروائی کی گئی گھوسٹ حاضریوں کے حوالے سے ڈی ایس ورکشاپس کی جانب سے کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ ڈی پی او ورکشاپس اور دیگر ذمہ داران نے مختلف شاپس میں غیر حاضر ملازمین کی گھوسٹ حاضریوں کی تصدیق کی جس پر E&D رولز 2020 کے تحت انکوائری شروع کر دی گئی اور معطلی سمیت چارج شیٹ اور انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں گھوسٹ حاضریوں کی تصدیق کی گئی اور الزام عائد کیا گیا ہے۔ معطل ہونے والا اہلکار ظفر حسین شاہ ولد نور محمد شاہ (BS-15، E.No.2791763، CC No.7111) ہے جو C&W شاپس مغلپورہ میں ہیڈ ٹائم کیپر تعینات تھا۔اس کے خلاف Statement of Allegation میں 3 بڑے الزامات لگائے گئے ہیں:1- 99 ملازمین غائب - CEO کی چیکنگ: 14 جون 2026 بروز اتوار اوور ٹائم پر CEO / Sr.GM لاہور ہیڈکوارٹرز کی سرپرائز چیکنگ میں 265 میں سے صرف 166 حاضر اور 99 غیر حاضر پائے گئے۔ اس پر CEO آفس نے پہلے ہی چارج شیٹ نمبر E-142/0045/26 مورخہ 04-09-2026 جاری کر رکھی تھی۔2- 150 ملازمین غائب - DPO کی چیکنگ: 8 اگست 2026 کو DPO/W کی چیکنگ میں لفٹنگ شاپ CC-7120 میں 175 میں سے صرف 25 ملازمین ڈیوٹی پر ملے، 150 غائب تھے۔ حاضری کا ٹوکن سسٹم بھی فیل پایا گیا۔3- جعلی حاضریاں - Dy.DS کی چیکنگ: 23 ستمبر 2026 کو Dy.DS کی اچانک چیکنگ میں انکشاف ہوا کہ HTK نے کلاس فور سٹاف کی جعلی حاضریاں لگا رکھی ہیں۔معطلی اور چارج شیٹ:موقع پر ہی 23 ستمبر 2026 کو آرڈر نمبر 170-EC/7111 (E-V) کے ذریعے ہیڈ ٹائم کیپرکو فوری معطل کر دیا گیا آرڈر میں لکھا گیا: ملزم کو 14 دن میں تحریری جواب جمع کرائے بصورت دیگر Ex-Parte کارروائی کرتے ہوئے یکطرفہ فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق معطلی کے دوران ملزم کو قواعد کے مطابق Subsistence Allowance ملے گا، جبکہ انکوائری میں تنخواہوں اور اوور ٹائم کی مد میں کروڑوں روپے کی ممکنہ خوردبرد کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔
ڈی پی او مغلپورہ ریلوے کا امتیازی سلوک AWMG بری الذمہ، ہیڈ ٹائم کیپر کیخلاف ایکشن



















