راولپنڈی: (بیورورپورٹ)پاک فوج نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل انتہائی درستگی کےساتھ اہداف کو نشانہ بنانے ،دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،فتح ٹو کی منفرد پرواز کی سمت ،راستہ بدلنے کی صلاحیت دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے میں معاون ہے،فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کی بدولت پاک فوج کی دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسروں، سائنسدانوں ،انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا، کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے سائنسدانوں ،انجینئرز کی محنت ،تکنیکی مہارت کو سراہا،صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرودیگر نے فتح ٹو کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں ، انجینئرز کو مبارکباد دی،فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ملکی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ



















