اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے عسکری و سیاسی قیادت نے طے کرلیا دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا پی ٹی آئی کو مطالبات کےلئے احتجاج ہی کرنا ہے تو پشاور ،مردان میں کرے، کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو پشاور، کراچی، لاہور میں احتجاج کرے،مذاکرات سے مقتدرہ کو کوئی سروکار نہیں، صدر اور وزیر اعظم نے مذاکرات کیلئے بھیجا ہے تو مقتدرہ کو آن بورڈ لیا گیا ہوگا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کسی میٹنگ میں نہیں آتے اگرکوئی نکتہ نظر ہے تو وفاقی حکومت سے بات کریں۔
دھرنے، مارچ اسلام آباد سے دور رکھنے کا فیصلہ کر لیا،رانا ثنا



















