اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایک ہی معاملے پر سول و کریمنل کارروائی ساتھ نہیں چل سکتی،بدنیتی سے دائر سول مقدمے کو فوجداری کارروائی روکنے کی بنیاد نہیں بنایا جا سکے گا،متضاد فیصلوں سے انصاف متاثر ہونے کا خدشہ ہے،آئینی عدالت نے فیصلہ جاری کر دیا۔
آئینی عدالت نے کہا ملکیتی تنازع سول عدالت میں زیر سماعت ہو تو فوجداری عدالت کو فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، متنازع دستاویزات کی اصلیت کا فیصلہ سول عدالت کرے گی، متنازع سرٹیفکیٹس کی تصدیق سے پہلے درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی۔
ایک ہی معاملے پر سول و کریمنل کارروائی ساتھ نہیں چل سکتی،آئینی عدالت

















