ڈھاکہ:(مشرق نیوز)میرپور ٹیسٹ کا پہلا روز بنگلہ دیش کے نام،4 وکٹوں پر 301 رنز بنا لیے۔
میرپور ڈھاکہ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ابتدائی 2 وکٹیں 31 رنز پر گر گئیں،محمود الحسن جوئے 8 اور شادمان اسلام 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم مومن الحق نے کپتان نجم الحسن شنتو کے ساتھ تیسری وکٹ پر 170 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔
نجم الحسن شنتو 101 رنز بناکر آوٹ ہوئے تو مومن الحق (91)نے مشفق الرحیم کے ہمراہ چوتھی وکٹ پر 75 رنز کی مزید شراکت بنائی۔
کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنالیے،پاکستان کی جانب سے حسن علی، شاہین آفریدی، عباس اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکی نمائندے کی حیثیت سےنہیں تھا:دفتر خارجہ
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: صدر ٹرمپ
وزیرِ اعظم کی خطے میں امن و استحکام کیلئے سعودی کردار کی تعریف
قائمہ کمیٹی نے وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 11 دہشت گرد ہلاک
پمز میں جاں بحق 14 بچے سپرد خاک، اقوام متحدہ، ایران، سعودیہ کا اظہارِ افسوس
پمز ہسپتال کی نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق
بابر اعظم صحت یاب ،بیٹنگ پریکٹس کا آغاز ،لارڈز ٹیسٹ میں شرکت کا امکان روشن
اپوزیشن عدم اعتماد لائے تو سہولت فراہم کریں گے،سپیکر قومی اسمبلی
عمران خان سے ملاقات،نورین نیازی کا صحافیوں کےساتھ گفتگو سے گریز


















