پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے این ای سی اجلاس میں وفاق کو 1100 ارب دینے کے معاملے پر خیبرپختونخوا نے غیر مشروط اتفاق نہیں کیا،بانی چیئرمین کےساتھ ملاقات سے مشروط کیا گیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہاصوبائی حکومت اپنے آئینی و مالی حقوق کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی،کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی) کا اجلاس ہر 3ماہ بعد ہونا آئینی تقاضا ،موجودہ حالات میں پاکستان کو سی سی آئی اجلاس کی اشد ضرورت ہے،قومی قیادت کی ذمہ داری ہے کونسل آف کامن انٹرسٹ کا اجلاس بروقت طلب کرے تاکہ وفاق ، صوبوں کے درمیان اہم مالی و انتظامی معاملات آئینی طریقے سے حل کیے جا سکیں۔
آئینی و مالی حقوق کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کے پی حکومت



















