اسلام آباد:(بیورورپورٹ)انٹرنیشنل کمرشل کورٹ آف پاکستان کے قیام کےلئے آئینی ترمیم کی سفارش حکومت کو ارسال کردی گئی۔
چیف جسٹس کی زیر صدارت لا اینڈ جسٹس کمیشن کے اجلاس میں اٹارنی جنرل ، ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، سیکرٹری وزارت قانون و انصاف ،کمیشن کے اراکین نے شرکت کی، وزیر قانون و انصاف خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک رہے۔
لا اینڈ جسٹس کمیشن نے انٹرنیشنل کمرشل کورٹ آف پاکستان کے قیام کی سفارش وفاقی حکومت کو بھجوا دی،اعلیٰ عدالت عالمی تجارتی تنازعات فوری حل ،پاکستان کو سرمایہ کاری کےلئے پرکشش مقام بنائے گی، تجویز کا مقصد پاکستان کے تجارتی نظامِ انصاف کو عالمی بہترین روایات سے ہم آہنگ کرنا ہے،لا اینڈ جسٹس کمیشن نے بینکنگ کمپنیز آرڈیننس کی دفعہ 3A(1A) میں ترمیم کی بھی منظوری دےدی۔
انٹرنیشنل کمرشل کورٹ کے قیام کیلئے آئینی ترمیم کی سفارش حکومت کو ارسال



















